تنقيد کیاہے
تنقید کیا ھے
بنیادی مباحث
تنقید کے ادب میں وہ معنی نھیں جو زبان کے روزمرہ میں لیے جاتے ھیں یعنی عیب جوئی نکتہ چینی وغیرہ بلکہ ادبی اصطلاح ( Term) کے طور پر تنقید کے معنی کسی ادبی فن پارے( افسانہ ،ناول ،نظم، غزل وغیرہ) کا فنی اور فکری سظح پر گہرائی سے مطالعہ ھے۔کسی بھی صنف ادب کی اپنی شعریات( poetics) ھوتی ھیں ان معیارات کو نگاہ میں رکھتے ھوئے فن کی فنی اور فکری تفھیم اور درجہ بندی تنقید کہلاتی ھے۔
کسی فن پارے کی تنقید کے دو بنیادی پہلو ھوتے ھین
1. فنی پہلو
2. فکری پہلو
اس لیے نقاد کسی بھی فن پارے کا جب ان دو جہتوں سے غائر مطالعہ کرلے اس کا تجزیہ پیش کرتا ھے تو اسے تنقید نگاری کہا جاتا ھے
فنی جائزے مین اس صنف کی بوطیقا ( poetics) اور رطوریقا( Rhetorics) کے مختلف اجزا مثلا وزن و عروض، زبان و بیانن، اسلوب، صنائع بدائع( شعری صنعتون اور اختراعات) کا اس فن پارے مین جو استعمال ھوا ھے ان کو بیان کرنا ۔اس کی عروضی خامیاں خوبیان ؤغیرہ واضح کرنا
جب کہ فکری جائزے میں اس فن پارے میں جو فلسفہ کائنات( world outlook) شاعر نے واضح طور پر یا بین السطور علامتی استعاراتی طور پر پیش کیا ھے اس کی تفھیم و تعبیر اور وضاحت سے قاری کو سمجھائے یعنی شاعر کا مافی الضمیر سامنے لائے
فنی تنقیدی جہت کی طرح فکری تنقیدی بھت کے بھی کئی پہلو ھین عمرانی سماجی زاویے سے فن پارے کا مطالعہ عمرانی تنقید ھے
نفسیاتی پہلو جن میں شعور و لاشعور اور تحت الشعری محرکات ایڈیپس کمپلیکس( Oedipus complex) الیکٹرا کمپلیکس، ( Electra bomplex) مدر فکسیشن ( Mother fixation) جنسی محرکات ھسٹریائی خوابیدگی پیراسائکولوجی ( parasychogy) کے مختلف عناصر کا فن پارے مین کھوج نفسیاتی تنقید ھے
سماجی طبقات پرولتاریہ بورزواژی مادی جدلیات سماجی تبدیلی کے مختلف مظاھر پسے ھوئے طبقون کے مسائل کا بیان مارکسی تنقید کہلاتی ھے اسی طرح ساختیات پس ساختیات نوآبادیات پس نو آبادیات جدیدیت پس جدیدیت تنقید کے مختلف پہلو ھین
فن پارے کے جمالیاتی عناصر پر زور دینا جمالیاتی تنقید ھے
اور فن پارے سے ذاتی اثر پذیری کا اظہار تاثراتی تنقید کے ذیل میں آتا ھے
Comments
Post a Comment