داستان کیا ہوتا ہے ؟

 داستان

کہنے کی چیز کی کو کہانی کہتے ہیں ۔قصہ کے معنی بھی کہنا اور بیان کرنا کے ہیں ۔داستان کہانی کی سب سے اولین اور قدیم قسم ہے۔اصطلاح میں داستان وہ قصہ کہانی ہے جس کی بنیاد تخیل ،رومان اور مافوق الفطرت عناصر پر ہو ۔

کہانی کی قسم ہونے کے ناطے سے داستان ،لکھنے اور پڑھنے سے زیادہ کہنے اور سننے کی چیز ہے اور مافی الضمیر کا فوری اور جلد اظہار لکھنے سے زیادہ کہنے میں ہوتا ہے ۔شاید اسی لیے شررنے داستان کو فی البدہیہ تصنیف کہا ہے ۔داستان گو کا اندازہ براہ راست خطاب کا ہوتا ہے ۔مثلا وہ ہمیشہ سامعین کو " لو" تو ' وغیرہ کہہ کر مخاطب کرتا ہے ۔

ایک معیاری داستان بالعموم مندرجہ اجزا سے ترکیب پائی ہے ۔

1  پلاٹ ہر داستان کی بنیاد کسی نہ کسی پلاٹ پر رکھی جاتی ہے اس کے بغیر داستان کا تصور بے معنی ہے ۔اردو داستانوں کے پلاٹ میں تنوع کی کمی ہوتی ہے بالعموم تمام داستانوں کے ایک جیسے پلاٹ ہوتے ہیں ۔

2 تخیل اور رومان : ہر داستان گو سامعین کو ایک ایسی دنیائے تخیلات کی سیر کراتا ہے جو ان کےلیے ان دیکھی اور بالکل اجنبی ہوتی ہے ۔اس رومانی اور خیالی دنیا کی ہر شے انسان اور حیوان ،نباتات ،اور جمادات غرض پوری فضا اور ماحول انوکھی اور نرالی ہوتی ہے ۔

3 فوق الفطرت عناصر: داستان میں قدم قدم پرجن ،دیو ،پریاں ،سحر ،طلسمات ،جادو ،تائیدغیبی،اسم اعظم ،لوح اور حضر وغیرہ سے ملاقات ہوتی ہے ۔صحیح 

معنوں میں داستان کی بنیاد یہی فوق الفطرت اور غیر انسانی عناصر ہیں ۔ان کے بغیر داستان میں دلچسپی اور دلکشی پیدا کرنا مشکل ہے ۔

4 مثالی کردار : داستان میں ہمیں مثالی کرداروں سے سابقہ پڑتا ہے ،ہیرو میں دنیا بھر کی خوبیاں اور اچھائیاں جمع ہوتی ہیں ۔وہ فوق الفطرت قوتوں کا مالک ہوتا ہے ۔ہیرو ہی نہیں داستانوں کے سارے انسان عجیب الخلقت ہوتے ہیں ۔خیر کے مجسمے اور بدی کے پیکر ۔

5 خطابت اور رنگینی : ایک داستان گو خطیبانہ لہجہ اختیار کرتاہے اس کی زبان میں بڑی رنگینی اور چاشنی ہوتی ہے ۔داستانوں کا اسلوب عموماً پرتکلف اور مسحج ومقفی ہوتا ہے ۔داستان گو قصے کی عجیب وغریب تفصیلات کے ساتھ پر رعب زبان وبیان کے ذریعے بھی سامع کو متاثر اور مسحور کرتا ہے ۔

6 تحیرانگیزی : داستان کے واقعات و بیانات اتنے حیرت انگیز ہوتے ہیں کہ سامع مبہوت ہوکر سنتا ہے ۔کامیاب داستان گو ،سننے والوں کی دلچسپی اور اشتیاق کو ختم نہیں ہونے دیتا ۔بلکہ جزیات قصہ کے ذریعے ان کی حیرت استعجاب کو مسلسل بڑھا تا رہتا ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

جماعت نہم کے بچوں کے لیے اردو ایم سی کیوز mcqs

خوشحال خان خٹک کون تھا

ڈرامہ کیا ہوتا ہے ؟