ڈرامہ کیا ہوتا ہے ؟

 ڈرامہ 

ڈرامے کا تصور قدیم یونان سے وابستہ ہے ،ڈراما کا لفظ یونانی زبان سے بنا ہے ،جس کے معنی تمثیل ،ٹانگ یا سوانگ کے ہیں ۔ان سب الفاظ کا مفہوم ہے " کچھ کرکے دکھانا " ۔ڈرامے سے انسان کی دلچسپی فطری ہے۔ ڈرامے کی جامع تعریف کرنا مشکل ہے ۔ایک مغربی ناقد ھڈسن کے الفاظ میں ڈراما ایک نقالی ہے جو حرکت ( عمل )اور تقریر یعنی مکالمہ کے وسیلے سے کی جاتی ہے ۔اردو میں ڈرامے کے ایک ممتاز نقاد ڈاکٹر محمد اسلم قریشی کا خیال ہے کہ ڈراما اسٹیج پر فطرت کی نقالی کا ایک ایسا فن ہے جس میں اداکاروں کے ذریعے زندگی کے غیر معمولی اور غیر متوقع حالات کے عمل میں قوت ارادی کا مظاہرہ تماشائیوں کے روبرو ایک معین وقت اور مخصوص انداز میں کیا جاتاہے ۔مختصر یو سمجھے کہ ڈراما وہ کہانی ہے جو مختلف کردار اپنی گفتگو اور اپنے عمل کے ذریعے اسٹیج پر پیش کرتے ہیں ۔

ڈرامے میں اسٹیج بنیادی اہمیت رکھتا ہے ۔اسٹیج کے بغیر کوئی ڈرامہ پیش نہیں کیا جا سکتا ۔ڈرامہ لکھتے ہوئے اسٹیج کی ضرورتوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے ،اسٹیج کے تقاضوں کو نظر انداز کرکے اچھا ڈرامہ لکھنا ممکن نہیں ۔خیال رہے کہ اسٹیج ،اصل ڈرامے کا حصہ نہیں ہوتا مگر ڈرامے کی پیش کش میں ضروری عنصر کی حیثیت رکھتا ہے ۔اسی طرح پلاٹ کے بغیر کسی ڈرامے کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا ،جس طرح۔ ناول یا افسانے کے لیے ناگریز ہے ۔اسی طرح ڈرامے کے لیے ضروری ہے ۔اصلا ڈرامہ بھی ایک طرح کا افسانہ ہی ہوتا ہے ،جسے کرداروں کے مکالموں اور حرکات و سکنات کے ذریعے تماشائیوں کے سامنے پیش کیا جاتاہے ۔ڈرامہ لکھتے وقت ان باتوں کا خیال رکھنا چاہیے

1 نفسیات: ڈراما چونکہ تماشائیوں کے سامنے پیش کیا جاتاہے ۔اس لیے تماشائی ڈرامے کا اہم عنصر ہیں اس کے ان کے نفسیات کا خیال رکھنا ضروری ہے اور اچھا ڈرامہ نگار ہمیشہ تماشائیوں یا ناظرین کی اجتماعی نفسیات کا خیال رکھتا ہے ۔

2 گفتگو: کرداروں کی گفتگو ڈرامے کا ضروری جزو ہے کیونکہ مکالمے کے ذریعے سے شروع ہوتی اور مختلف مراحل سے آگے بڑھتے ہے اور آخر کسی نتیجے تک پہنچتی ہے ۔مکالموں کی طوالت یا اختصار ان کے طرز ادا،مختلف مواقع پر آوازوں کے اتار چڑھاؤ اور ان کے مختلف تاثرات پر مکالمے کی کامیابی یا ناکامی کا انحصار ہوتا ہے

3قصہ :ڈرامے کے لیے تیسرا بنیاد چیز قصہ ہے۔افسانے اور ناول کی طرح ڈرامے کا بھی ایک قصہ ہوتا ہے ۔لیکن افسانے اور ڈرامے کی نسبت ڈراما کرداروں کے ذریعے سے آگے بڑھتے ہیں

4 پلاٹ : ڈرامے کے لیے اور بنیادی چیز پلاٹ ہے ۔پلاٹ ڈرامے میں پیش آنے والے واقعات کو آگے لے جاتے ہے .


5 کردار گاری : ڈرامے میں کردار نگاری بھی اہم جز ہے اور کرداروں کی وجہ سے ہم ڈرامے کو ڈرامہ کہتے ہے کیونکہ ڈرامے میں قصہ کرداروں کے ذریعے سے پیش کیا جاتا ہے یہی کردار واقعات کا سامنا کرتا ہے اور اس کے نتیجے میں ڈرامہ تصادم کی شکل اختیار کر لیتی ہے ڈرامے کے کردار ناول کی کرداروں سے مشکل ہوتے ہیں ۔

ڈرامے کی اہم قسمیں حسب ذیل ہیں ۔

1 المیہ: وہ ڈرامہ جس کا انجام المناک ہو ۔ 

2 سوانگ: وہ ڈرامہ جس کا انجام پرمسرت ہو۔ 

3 میلو ڈراما : میلو ڈراما ایک یونانی لفظ سے مشتق ہے ۔جس کے معنی " گیت " کے ہیں ۔چنانچہ میلو ڈراما گیتوں کی کثرت ہوتی ہے ۔جذبات نویسی پر زور دیا جاتا ہے اور ظاہری شان و شکوہ کو اہم سمجھا جاتا ہے ۔

ڈریم : ڈریم کا مفہوم وسیع ہے ۔اس میں تہذیب تمدن اور معاشرت سے متعلق زندگی کے مختلف النوع مسائل پیش کیے جاتے ہیں ۔

نشری ڈراما : نشری ڈرامہ وہ ہے جو ریڈیو سے نشر اور کانوں سے سنا جاتا ہے ۔اس ڈرامے کا انحصار پروڈیوسر کی صلاحیتوں پر ہوتا ہے ۔ 


 


Comments

Popular posts from this blog

جماعت نہم کے بچوں کے لیے اردو ایم سی کیوز mcqs

خوشحال خان خٹک کون تھا

ملی شهيد