ناول کیا ہوتا ہے ؟

 ناول (novel) اطالوی زبان کا لفظ ہے جو انگریزی کے توسط سے اردو میں رائج ہوا ۔اس کے معنی ہیں " انوکھا ،نرالا اور عجیب " اصطلاح میں وہ قصہ یا کہانی ہے ،جس کا موضوع انسانی زندگی ہو اور ۔ناول نگار زندگی کے مختلف پہلوؤں کا مکمل اور گہرا مشاہدہ کرنے کے بعد ایک خاص سلیقے اور ترتیب کے ساتھ اپنے تجربات و مشاہدات کو کہانی کی شکل میں پیش کردے ۔ناول میں حقیقت نگاری بنیادی چیز ہے ۔فرضی ،خیالی اور مافوق الفطرت باتوں سے اجتناب کیا جاتا ہے ۔دراصل ناول داستان کی ارتقائی شکل ہے ۔

فنی اعتبار سے مندرجہ ذیل عناصر یا لوازم ناول میں بنیادی اہمیت رکھتے ہیں ۔

1 کہانی : ناول کے لیے بنیادی چیز کہانی ہے قصے کے بغیر ناول ،ناول کہلانے کے مستحق نہیں ۔

2 پلاٹ : واقعات کی منطقی ترتیب کو پلاٹ کہتے ہے ۔ناول کی عمدگی کا انحصار بڑی حد تک پلاٹ پرہی ہوتا ہے ۔پلاٹ گٹھا ہوا ہی ہی ہونا چاہیے ۔

3 کردار : کوئی بھی کہانی کرداروں کے بغیر وجود میں نہیں آسکتی ۔ناول معاشرے کی عکاسی کرتا ہے ۔اس لیے اس میں ہر طرح کے کرداروں کی موجودگی لازمی ہے ان کے افعال واعمال اور عمل وردعمل سے ہی ناول کی تشکیل ہوگی ۔ایک یا دو کردار نسبتا اہم ہوتے ہیں ۔جنھیں مرکزی کردار کہا جاتا ہے ۔

4 اندازنظر : ہر ناول میں مصنف کا طرز فکر بڑی اہمیت رکھتا ہے ۔ناول نگار کے ذہنی رویے سے ناول کے رخ کا تعین ہوتا ہے ۔بغیر مقصد یا غرض وغایت کے کوئی ناول نہیں لکھا جاتا ۔مقصد کی نوعیت کا انحصار ناول نگار کے رجحان پر ہوتا ہے ۔

5 زبان و بیان: ناول کی تشکیل و تعمیر میں۔ ناول نگار کی زبان ،انداز تحریر اور اسلوب بڑے اہم عنصر کی حیثیت رکھتا ہے ۔فنی اعتبار سے ناول نگار کی کامیابی کا انحصار اس بات پر ہے کہ وہ کس قسم کے الفاظ و تراکیب استعمال کرتا ہے ۔اس کی تشبیہات وتمثیلات کا کیا انداز ہے ۔اور اس کے جملوں کی ساخت کیسی ہے ۔پھر یہ مختلف کرداروں کی گفتگو کیسی ہے ۔مکالمے کی خوبی یہ ہوتی ہے کہ ہر کردار کی زبان سے نکلا ہوا جملا متعلقہ کردار کی حیثیت ،مزاج ،عمر اور رجحانات طبع غرض اس کی پوری شخصیت کی ۔نمایندگی کرتا ہو ۔مکالمے ،کردار کی حیثیت کے مطابق سنجیدہ ،عالمانہ ظریفانہ ،اور برجستہ ہونے چاہییں ۔

6 منظر نگاری: داستانوں کی طرح ناول میں بھی منظر نگاری کے رنگارنگ مرقعے ملتے ہیں۔اچھا ناول نگار قدرتی مناظر کو مختلف واقعات کے پس منظر کے طور پر کرتا ہے ۔بےجا مبالغہ آرائی اور لفاظی سے منظر کا حسن اور تاثر بڑھنے کے بجائے کم ہوتا ہے ۔

ناول اپنے  موضوعات ،کہانی کی نوعیت اور کرداروں کے ارتقا کے ۔نقطہ نظر سے کئی طرح کے ہوتے ہیں مگر انھیں مختلف اقسام میں بانٹنا نہیں ہے ۔کیونکہ ناول نگار لگے بندھے اصولوں کے تحت ناول نہیں لکھتا کہ اسے کسی خاص قسم کا ناول قرار دیا جاسکے ۔بہرحال آسانی کی خاطر ناول کی مندرجہ ذیل قسمیں دی جاسکتی ہیں ۔

1 کرداری ناول 

2 ڈرامائی ناول 

3 مہمال ناول 

4 واقعاتی ناول 

5 نظریاتی ناول 

تاریخی ناول 

6 جاسوسی ناول

7 اصلاحی ناول 


Comments

Popular posts from this blog

جماعت نہم کے بچوں کے لیے اردو ایم سی کیوز mcqs

خوشحال خان خٹک کون تھا

ملی شهيد