لسانیات کیا ہے

لسانیات کیا ہے ؟

لسانیات وہ علم ہے جس میں کسی زبان کا مطالعہ سائنسی بنیادوں پر کیا جاتا ہے اور اس کے ذریعے سے زبانوں کے قواعد کے پیچیدہ مسائل پر بحث کی جاتی ہے ۔کسی زبان کی گرامر کو سمجھنے کے لیے دراصل ایک مکمل علم موجود ہے ۔جس کو زبان کا علم یا زبان شناسی کہہ سکتے ہیں ۔انگریزی میں اس علم کو لنگوسٹکس (linguistics)کا نام دیا گیا ہے ۔اور اُردو میں اسے لسانیات کہتے ہیں ۔

گرامر کی اجزاء:

جدید لسانیات کے اصولوں کے مطابق کسی زبان کی گرامر تین قسم کے اجزاء کے مجموعے کا نام ہے ۔یہ اجزاء حسب ذیل ہیں ۔

1 صوتیات: ہر زبان میں بامعنی آوازوں کی ایک محدود تعداد ہوتی ہے جن کو حروف تہجی کہتے ہیں ۔حروف تہجی الفاظ کے معنوں میں فرق پیدا کرتے ہیں ان کو ملا کر الفاظ وجود میں آتے ہیں ۔جن اصولوں کے تحت الفاظ تشکیل پاتے ہیں انہیں صوتیاتی قواعد کہتے ہیں ہر زبان میں صوتیاتی قواعد موجود ہوتے ہیں صوتیاتی قواعد کہتے ہیں صوتیات لسانیات کا ایک اہم جزو ہیں ۔

2 صرف نحو: علم صرف الفاظ کے اجزاء کے مطالعہ کا نام ہے سابقے لگاکر نئے الفاظ بنانا علم صرف کے قواعد ہیں۔الفاظ دو قسم کے ہوتے ہیں مفرد اور مرکب۔مفرد الفاظ کا تجزیہ ممکن نہیں ہوتا۔مرکب الفاظ کو اجزاء میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔گویا مرکب الفاظ کی بنیاد مفرد الفاظ پر ہوتی ہے ۔

الفاظ کو جملوں میں صحیح ترتیب سے پیش کرنے کے قواعد کا نام علم نحو ہے۔اور یہ قواعد کے لحاظ سے  اہم مرحلہ ہے ۔ہر زبان میں الفاظ کو اسم ،فعل اور حرف کی گرامری اصطلاحات کے مطابق تقسیم کیا جاتا ہے۔اسی طرح واحد،جمع ،مذکر ومونث اور حاضر و غائب یا متکلم کی تقسیم سب نحو کے تحت آتی ہے۔جدید علم نحو کے مطابق ہر جملہ ایک رسمی ترکیب اور ایک فعلی ترکیب پر مشتمل ہوتا ہے ہر بنیادی جملہ سادہ ہوتا ہے۔پھر اس سے نفی یا سوالیہ یا مرکب جملے بنائے جاتے ہیں۔

3معنویات : کسی زبان کی آوازوں کو اشیاء کے ساتھ مربوط کرکے ان کو بامعنی بنایا جاتا ہے اور اس کے مطالعہ کو معنویات کہتے ہیں ۔اس اعتبار سے گویا زبان ایک اشاراتی نظام ہے ۔اور ہر آواز کو کسی نہ کسی چیز کے ساتھ وابستہ کیا جاتا ہے۔دوسری طرف اس آواز کو سننے والا بھی اپنا ذہن اس چیز کی طرف منتقل کرتا ہے اور سمجھنے کا عمل مکمل ہوجاتا ہے۔اسی طرح نثر اور شاعری میں محاورات۔ضرب الامثال اور ضائع و بدئع کا استعمال ہوتا ہے۔ان سب کا مطالبہ معنویات کے علم کے تحت آتا ہے۔

مجموعی طور پر جدید لسانیات کے مطابق کسی زبان کی گرامر بنیادی طور پر تین قسم کے قواعد پر مشتمل ہوتی ہے۔

1 صوتیاتی قواعد 2 صرف ونحو قواعد 3 معنوں قواعد ان تینوں اجزاء کے قواعد کو ملا کر گرامر کہا جاتا ہے۔  

Comments

Popular posts from this blog

جماعت نہم کے بچوں کے لیے اردو ایم سی کیوز mcqs

خوشحال خان خٹک کون تھا

ملی شهيد