مضمون

 مضمون

کسی متعین موضوع پر اپنے خیالات اور جذبات واحساسات کا تحریری اظہار کہلاتا ہے ۔مضمون کے لیے موضوع کی کوئی قید نہیں ۔دنیا کے ہر ۔معاملے،مسلے ،یا موضوع پر مضمون لکھا جاسکتا ہے ۔مضمون کی بالعموم ایک خاص ترتیب ہوتی ہے ۔سب سے پہلے زیر بحث مسلے کا تعارف کرایا جاتا ہے۔ پھر اس کی حمایت یا مخالفت میں دلائل دیے جاتے ہیں اور آخر میں نتیجہ پیش کیاجاتا ہے ۔بعض مضامین تاثراتی نوعیت کے ہوتے ہیں ان میں ایسی ترتیب اور دلائل کی ضرورت نہیں ہوتی ۔البتہ ہر مضمون کے لیے نظم وضبط ،تو توازن اور تناسب ضروری ہے ۔

اردو میں مضمون نویسی کا باقاعدہ آغاز سرسید احمد خان سے ہوا ۔انھوں نے مذہبی ،سیاسی ،ادبی،علمی ،معاشرتی ،تاریخی ،فلسفیانہ اور دیگر موضوعات پر بکثرت مضامین لکھ کر ہمعصر ادیبوں کو ایک نیا راستہ دکھایا ۔ان کے رسالے " تہذیب الاخلاق" نے مضمون نویسی کی ترویج و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ۔سرسید احمد خان کے رفقا میں حالی ،شبلی ،محسن الملک ،نزیر احمد ،وقار الملک ،چراغ علی وغیرہ نے معیاری مضامین کا ایک وسیع ذخیرہ چھوڑا ہے ۔سرسید نے اپنے مضامین کے ذریعے سادہ نویسی کی جو روایت قائم کی ،اس پر چلتے ہوئے بعد کے ادیبوں اور قلمکاروں نے اردو مضامین کے ذخیرے کو بیش بہا اور متنوع جواہر پاروں سے مالا مال کیا ۔رفتہ رفتہ علمی وادبی موضوعات پر تحقیقی نقطہ نظر سے لکھا جانے لگا اور اس طرح مقالہ وجود میں آیا ۔

Comments

Popular posts from this blog

جماعت نہم کے بچوں کے لیے اردو ایم سی کیوز mcqs

خوشحال خان خٹک کون تھا

ملی شهيد