حمزہ شیواری کا خط بنام سید انیس جیلانی
لنڈیکوتل
67۔12۔28
پیارے مجذوب!
سلام مسنون ۔ابھی رئیس کو بھی خط لکھا ہے ۔لنڈیکوتل میں کل چوبیس گھنٹے کی وہ طوفانی برف باری ہوئی کہ آج کچھ مطلع صاف ہوتے ہی پشاور بھاگ آیا ہوں ۔میں نے رئیس کو تمام کیفیت لکھ دی ہے۔ میرا ارادہ ہے کہ عید کے تیسرے یا چوتھے دن کراچی روانہ ہو جاؤں ۔حج کا کام تو نہ ہوسکا ۔لاٹری میں میرا نام آیا ہی نہیں ۔اب میرا ارادہ ہے کہ آپ اور رئیس صاحب کا ہی طواف کروں کیونکہ میرا ارادہ حج صرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روضہ اقدس کی زیارت کے لئے تھا ۔ویسے میں صاحب نصاب نہیں ہوں تو تو اب آپ دونوں کا طواف ہی کافی ہوگا تاکہ حسنی ع حسینی ع ہر دو سادات کے طواف کا شرف حاصل کروں اور اس طرح دل بے چین کو کچھ تسلی دے دوں ۔اگر آپ کراچی تشریف لائے تو کرم فرمائی ہوگی چاہیئے تو یہ تھا کہ طواف کے لئے میں خود حاضر ہوتا مگر کیا کیا جائے مجبوری ہے اور آپ کا تو ویسے بھی کراچی میں کچھ نہ کچھ کام ہوا ہی کرتا ہے ۔لہذا تشریف لائے بڑی عنایت ہوگی ۔
عید مبارک۔
آپ کا
حمزہ
Comments
Post a Comment