ڈاکٹر وزیر آغا کون تھا ؟

 ڈاکٹر وزیر آغا وزیر کوٹ ضلع سرگودھا میں 18 مئی 1922 ء کو پیدا ہوئے ۔آپ کے آباؤاجداد کا تعلق ایران سے ہے آپ کے پردادا کاروبار کے سلسلے میں افغانستان آگئے ۔بعدازاں برطانوی دور حکومت میں لاہور اور پھر سرگودھا منتقل ہوگئے ۔

آپ نے 1943 میں گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم ۔اے اکنامکس کیا۔1956 میں " اردو ادب میں طنز ومزاح" کے موضوع پر مقالہ تحریر کیا ۔جس پر پنجاب یونیورسٹی سے انہیں پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض ہوئی ۔

تصانیف تحقیق وتنقید ،اردو شاعری کا مزاج ،نظم جدید کی کروٹیں ،تنقید واحتساب ،تخلیقی عمل نئے مقالات ،نئے تناظر ،تصورات عشق وخرد ( اقبال کی نظر میں ) انشائیہ کے خدوخال ساختیات اور سائنس ،غالب کا ذوق تماشا ۔

شاعری : دن کا زردپہاڑ ،ادھی صدی کے سائے ،شام اور سائے ،نردبان ۔

انشائیہ: خیال پارے ،چوری سے یاری تک ،دوسرا کنارہ ،سمندر اگر میرے اندر گرے ،پگڑنڈی سے روڈ رولر تک ( انشائیوں کا کلیات ) ۔

خاکے شام دوستان آباد 

ادارت 1940 میں ماہنامہ " ادبی دنیا " میں شریک ہوئے ۔

1956 میں اپنا رسالہ اور اق جاری کیا جو تاحال شائع ہو رہا ہے

 ۔

Comments

Popular posts from this blog

جماعت نہم کے بچوں کے لیے اردو ایم سی کیوز mcqs

خوشحال خان خٹک کون تھا

ڈرامہ کیا ہوتا ہے ؟