آپ بیتی کیا ہوتی ہے ؟

 آپ بیتی 

اپنی زندگی کے احوال وواقعات کا بیان " آپ بیتی کہلاتا ہے ۔اسے خود نوشت بھی کہہ سکتے ہیں ۔آپ بیتی محض احوال وواقعات کا مجموعہ نہیں ہوتی بلکہ اکثر اوقات لکھنے والے کی داخلی کیفیتوں ،دلی ،احساس ،شخصی اور عملی تجربوں ،زندگی کے جذباتی پہلوؤں اور بحثیت مجموعی زندگی کے بارے میں اس کے نقطہ نظر کی ترجمانی کرتی ہے ۔مصنف بعض اوقات ان خارجی ،سیاسی ،معاشی اور معاشرتی عوامل کا بھی ذکر کرتا ہے ،جو کبھی اس پر اثر انداز ہوئے یا جنھوں نے اس کی زندگی کا ایک خاص رخ متعین کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔۔گر ضروری نہیں کہ ہر آپ بیتی میں یہ تمام عناصر یکساں اور لازمی طور پر موجود ہوں ۔لکھنے والا اپنے مزاج ،افتادطبع ،اور انداز فکر ونظر کے مطابق آپ بیتی میں بعض پہلوؤں کا نمایاں کرتا اور ابھارتا ہے اور بعض پہلوؤں کو اختصار کے ساتھ سرسری انداز میں بیان کرتا ہے ۔ڈاکٹر سید عبداللہ کے الفاظ میں " سب سے اچھی آپ بیتی وہ ہوتی ہے جو کسی بڑے دعوے کے بغیر بے تکلف اور سادہ احوال زندگی پر مشتمل ہو ۔

آپ بیتی مختلف مقاصد کے تحت لکھی جاتی ہے ۔بیشتر لکھنے والوں کا مقصد اصلاحی اور اخلاقی ہوتا ہے ۔مصنف چاہتا ہے کہ قارئین میرے تجربات و مشاہدات کی روشنی میں اپنی زندگی کو بہتر اور مفید بنائیں ۔اس کے برعکس بعض آپ بیتیاں معض یادگار اور دلچسپی کی خاطر لکھی جاتی ہیں ۔

آپ بیتی کی مختلف شکلیں ہو سکتی ہیں ۔مثلا 

1 سفر نامہ جس میں کسی خاص سفری مواد اور سفر کے دوران میں پیش آنے والے واقعات کو بیان کیا جائے ۔سفرنامے میں ذاتی تاثرات کے ساتھ خارجی ،احوال ،قدرتی مناظر ،مختلف علاقوں اور ممالک کے حالات وغیرہ بھی بیان کئے جاتےہے۔

2 رپورتاژ یہ فرانسیسی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی اطلاع یا خبر دینے کے ہیں ۔اپنےسفر کے مشاہدات اور پیش آمدہ واقعات کو بیان کرتاہے۔رپورتاژ میں زندگی کے خارجی پہلوؤں کے ساتھ داخلی کیفیات بھی قلم بند کی جاتی ہیں ۔رپورتاژ کے انداز بیان میں قدرے جدت اور ادبیت ہونی چاہیے۔

3 روزنامچہ بعض لوگ روزنامچے میں اپنے روزمرہ مشاہدات ،تجروبات ،احساسات ،اور واقعات لکھتے ہیں ۔روزنامچے کے تاثرات میں کہیں کہیں تبصرہ بھی شامل ہوتا ہے۔یہ بھی آپ بیتی کی ایک شکل ہے ۔روزنامچے کو بعض اوقات ڈائری کا نام بھی دیا جاتا ہے ۔ 

Comments

Popular posts from this blog

جماعت نہم کے بچوں کے لیے اردو ایم سی کیوز mcqs

خوشحال خان خٹک کون تھا

ڈرامہ کیا ہوتا ہے ؟