مکہ مکرمہ۔
15.2.69
پیارے مجذوب!
اسلام وعلیکم ۔ہم کل بیت اللہ شریف پہنچ گئے ۔ہم 21 جنوری کو کابل سے روانہ ہوئے تھے اور 14 فروری کو پہنچ گئے ،گویا سولہ دن سفر میں رہے ۔بات یہ ہوئی کہ ایران میں برف کا زبردست طوفان تھا اور ان کا تکالیف کا میں تصور بھی نہیں کرسکتا تھا جن کا سامنا ہوا ۔ایک مقام " آراک " پر درجہ انجماد سے بھی 30 ڈگری نیچے سردی تھی ۔آپ تصور کیجئے کیا حالت ہوتی ہوگی ؟ میں اپنے روزنامچے میں تمام حالات مختصر طور پر لکھ چکا ہوں اگر زندگی نے وفا کی تو پورا سفرنامہ لکھوں گا ۔
میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے دربار سے لے کر کاظمین اور جناب غوث پاک کے مزار پر بھی آپ اور بابا کے لئے دعا کی ہے اور کل بیت اللہ شریف میں بھی آپ اور رئیس کےلئے دعا کی ہے اور اب انشاء اللہ دربار نبوی ص میں بھی دعا کروں گا نیز کوشش کروں گا اگر یہاں بابا کے لئے راجرس چاقومل جائے رولی فلیکس کیمرہ کا بھی پوچھوں گا ۔آپ کا خط کے ساتھ ہی میں نے رئیس کو بھی خط لکھا ہے میرا پتہ یہ ہے ۔
معرفت سید یحییٰ سقاط ۔خلیل حیات نور
مکہ معظمہ سعودی عرب
آپ کا حمزہ
کتاب نام خطوط حمزہ بنام سید انیس جیلانی
خط نمبر 59
Comments
Post a Comment